راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل پر
جوابی وار کرتے ہوئے اس پر سپاری صحافت کرنے کا الزام لگایا
اور کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈروں کو بدنام کرنے کے لئے پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔
نئے شروع ہوئے چینل کو نشانہ بناتے ہوئے مسٹر یادو نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ
پر کہا بی جے پی اور اس کا اسپانسرڈ میڈیا مایاوتی، کیجریوال، راہل
گاندھی، ممتا بنرجی، لالو وغیرہ تمام ممتاز اپوزیشن لیڈروں کی شبیہ
بگاڑنے
کے لئے پروپیگنڈہ کررہا ہے۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اس وقت ایسا زمانہ
چل رہا ہے جب سپاری صحافت کو سراہا جارہا ہے اور اصلی صحافت کو دبایا جارہا
ہے۔ دراصل آر جے ڈی سربراہ اس وقت مشکل میں پڑگئے جب پرائیویٹ نیوز
چینل نے ایک ویڈیو کلپ دکھایا جس میں مسٹر پرساد اور جیل میں بند آر جے
ڈی لیڈر محمد شہاب الدین ٹیلی فون پر بات کررہے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد بی
جے پی نے آر جے ڈی صدر کو بری طرح لتاڑا تھا۔